صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے تحفظ ماحول کا دورہ گوجرانوالہ

Oct 22, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے تحفظ ماحول کنول لیاقت نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عثمان اظہر اور انسپکٹرز غلام مرتضی اور فیاض احمد بھی انکے ہمراہ تھے،اپنے دورے کے دوران کنول لیاقت نے فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا انہوں نے دکانوں و مارکیٹوں میں ماحول دوست پولی شاپنگ بیگز پر عملدرآمد کو چیک کیا انہوں نے تھوک فروشوں، مارکیٹ کمیٹیوں سے ملاقات کی اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو چیک کرنے کیلئے معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور خطے میں ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینا ہے انہوں نے گوجرانوالہ میں پائیدار ترقی کیلئے ماحول دوست اقدامات میں بہتری لانے کے لیے محکمہ کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور مثبت تبدیلی لانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور کمشنر سید نوید حیدر شیرازی سے بھی ملاقات کی،کلین پنجاب مہم کے تحت گوجرانولہ کی ترقی کے لیے ماحولیاتی تبدیلی پر زور دیا۔

مزیدخبریں