کامونکی(نمائندہ خصوصی)سابق رنجش پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کڑی کوٹ کے گجر گروپ اور بھٹہ گروپ میں سابق رنجش چل رہی ہے۔ گذشتہ روز دونوں گروپ ایک دوسرے پر ڈنڈے سوٹے اور کلہاڑی سے حملہ آور ہو گئے جس کے نتیجہ میں گجر گروپ کا رمضان، عبدالرزاق، زبیر، شگفتہ، ریحانہ، صبور محسن، بساط جبکہ بھٹہ گروپ کا بلال، عاقب، زمان، ہیرو، حاجی محمد اور محمود احمد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر واہنڈو منتقل کردیا گیا۔