گوجرانوالہ:محمد سلطان احمد  سی ای او ایجوکیشن تعینات

Oct 22, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )محکمہ تعلیم پنجاب نے سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ کی خالی سیٹ پر محمد سلطان احمد کو تعینات کردیاجبکہ ڈی ای او سیکنڈری ملک خالد جاوید اعوان کو تبدیل کرکے انکی جگہ محمد جاوید کو ڈی ای او سکینڈری تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس سے قبل سی ای او ایجوکیشن کی خالی سیٹ کا اضافی چارج ڈی ای او سکینڈری ملک خالد جاوید اعوان کے پاس تھا جن کو تبدیل کرکے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں