عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے:معظم رئوف مغل

Oct 22, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر،ٹکٹ ہولڈر پی پی 60معظم رئوف مغل نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں عوام کو ریلیف دینے کاو عدہ پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پی پی 60 کی یونین کونسل 13 رتہ باجوہ میں سماجی راہنما مرزا عمیر آصف کی زیر نگرانی کام کرنے والی نادرا موبائل وین کا جائزہ لینے کے دوران اہل حلقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے اور دیرینہ مسائل کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پوری تندہی سے عوامی خدمت میں مصروف ہیں ۔

مزیدخبریں