نوشہرہ ورکاں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی قتل

Oct 22, 2024

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) اٹھارہ سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ قمر عباس کی 18 سالہ بیٹی عیشاء بدورتہ کے قریب فائر لگنے سے زخمی ہوئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایاگیا۔ عیشاء کو تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق اس نے اپنی بیٹی کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ سے وین میں بٹھا کر اپنے بھائی اعظم کو فون کر دیا اعظم اپنی بھتیجی کو ہمراہ لیکر بدورتہ جارہا تھاکہ نامعلوم افراد نے عیشاء کو فائر مار دیا پولیس زرائع کے مطابق عیشاء کے قتل کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

مزیدخبریں