گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب گورننس انیشی ایٹوز کے تحت گلی محلوں، بازاروں اور سڑکوں پر لگی غیرقانونی منی پیٹرول پمپس کے ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن شروع، حادثات، مشینوں کی دوبارہ تنصیب کی روک تھام کیلئے ایل پی جی گیس ریفلنگ اور منی پٹرول مشینیں تحویل میں لے کر ڈسمنٹل کرنے کا آغاز کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر پٹرولیم مصنوعات غیر قانونی طریقے سے فروخت، غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر ریفلنگ کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ضلع بھرمیں متعدد کیخلاف بھاری جرمانے اور متعدد ایل پی جی ریفلنگ اسٹیشن کو سیل کردیا،اسسٹنٹ کمشنرز نے ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور غیر قانونی تیل ایجنسیاں سیل مشینری ضبط کر لی گئی،اسسٹنٹ کمشنرز اور سول ڈیفنس کی طرف سے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس اور منی پٹرول مشین کے خلاف 4386 چھاپہ مار کاروائیاں کیں گئیں۔
گوجرانوالہ: گلی محلوں، بازاروں میں منی پیٹرول پمپس کیخلاف ایکشن
Oct 22, 2024