گوجرانوالہ:تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی و شبان ختم نبوت کے زیر اہتمام اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی و شبان ختم نبوت کے زیر اہتمام مسالک اجلاس مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما مولانا علامہ سعید کلیروی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل و خطیب مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ علامہ زاہد الراشدی نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و احسان قائد جمعیت کی مدبرانہ حکمت عملی کامیاب اور موثر آئینی جدوجہد مولانا فضل الرحمن و جمعیت علما ء اسلام کے ممبران کی کئی دنوں سے جاری محنتوں اور کوششوں کے نتیجے میں ملک میں اسلامائزیشن کی جانب ٹھوس اور عملی پیش رفت ہوئی ہے،اور آئین و قانون کے لحاظ سے چند ایسی ترمیمات منظور کی گئی ہیں، جن سے اسلامی قوانین و احکام کے اجرا اور نفاذ میں مزید مدد اور تقویت ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن