کامونکی (نمائندہ خصوصی) چار سال قبل زمین کے تنازعہ پر باپ بیٹے کو قتل کرنے والے 7 ملزم بری ہو گئے۔ جبکہ ایک ملزم ابھی تک اشتہاری ہے۔ نواحی گاؤں منڈیالہ پونائچ کا پچپن سالہ غلام مصطفی اور اْسکا پچیس سالہ بیٹا غلام مجتبیٰ موٹر سائیکل پر 27 اکتوبر 2020 کو عدالت پیشی پر جارہے تھے کہ مخالفین نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے دونوں کو موت کے گھاٹ اْتار دیا۔ جس کے بعد مقتول غلام مصطفی کے بیٹے رانا وقار مصطفی نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔جج عرفان صفدر نے ٹھوس ثبوت نہ ملنے کے باعث 7 ملزمان رانا بندو خاں،نوید،سجاد،رانا سجاول،فیاض،فیصل عمران اور رانا ابرار کو باعزت بری کردیا ہے جبکہ ایک ملزم رانا ساجد تاحال عدالتی اشتہاری ہے۔
کامونکی : دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ‘ ثبوت نہ ملنے پر 7 ملزم بری
Oct 22, 2024