خیبرپختونخوا اسمبلی نے پولیس ایکٹ 2024 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، بل کے تحت وزیراعلی کو پولیس کے عمومی اور خصوصی امور سے متعلق باخبر رکھاجائیگا،گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے پولیس تبادلے کے لیے وزیراعلی کی منظوری لازمی ہوگی۔اسمبلی میں پہلے سے پیش کردہ مجوزہ بل واپس لے کر نیا ترمیمی بل پیش کیا گیا، حکومتی رکن اسمبلی اکبرایوب نے پولیس ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔نئے ترمیمی بل کے تحت امن و امان سے متعلق وزیراعلی کے اقدامات پرعمل درآمد لازمی ہوگا۔ پولیس آلات کی خریداری کے لیے سیفٹی کمیشن کے دو اراکین کا تعین بحثیت آبزرور کیاجائیگا۔وزیراعلی کو پولیس کے عمومی اور خصوصی امور سے متعلق باخبر رکھا جائیگا۔گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے پولیس تبادلے کے لیے وزیراعلی کی منظوری لازمی ہوگی۔ پبلک سیفٹی کمیشن میں ایڈیشنل سیشن جج کو ہٹا کر ایم این اے کو شامل کیاگیا۔ پروونشل پبلک سیفٹی کمیشن میں7 ایم پی ایز کا تعین اسپیکر اسمبلی کریں گے جب کہ سیفٹی کمیشن کے7 ایم پی ایز میں سے 4 کا تعلق حکومت اور 3 کا اپوزیشن سے ہوگا۔پروونشل پبلک سیفٹی کمیشن میں 7 آزاد اراکین کا تعین حکومت کرے گی۔ پبلک سیفٹی کمیشن میں ایک اقلیتی آزاد ممبر کو بھی شامل کیا جائیگا۔پشاور کی سطح پر شکایات کے اندراج کے لیے پبلک سیفٹی کمیٹی قائم کی جائیگی۔پبلک سیفٹی کمیشن کے اراکین کا قیام 4 سال کیلیے ہوگا، ترمیمی بل کے تحت ڈویژنل سطح پر پولیس کی شکایات کے لییکمپلینٹ اتھارٹی قائم کی جائیگی۔