تونس میں ایک غیر معمولی واقعے میں خاتون ڈاکٹر نے آپریشن کی عکس بندی کی اور اسے ٹک ٹاک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کر دیا۔ اس حرکت سے سوشل میڈیا حلقوں میں وسیع پیمانے پر بحث چھڑ گئی۔اس لائیو براڈکاسٹ کو ہزاروں افراد نے دیکھا۔ براڈکاسٹ میں خاتون ڈاکٹر کو ایک نجی کلینک کے آپریشن تھیٹر میں طبی ٹیم کی عکس بندی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ٹیم ایک مریض کا آپریشن شروع کرنے والی تھی جس کے بارے میں یہ نہیں جانا جا سکا کہ آیا اسے وڈیو بننے کا علم تھا یا نہیں۔اس لائیو براڈ کاسٹ نے سوشل میڈیا پر لوگوں میں غصے کی لہر دوڑا دی۔ انھوں نے طب کے پیشے کے ضوابط اور اخلاقیات، مریض کی حرمت اور انسانی و طبی اقدار کے عدم احترام کی مذمت کی۔بعض افراد کے مطابق جو کچھ ہوا وہ ایک جرم اور نیچ حرکت ہے۔وسطی تونس میں میڈیکل ایسوسی ایشن کی ریجنل کونسل کے سربراہ فؤاد بوزواش کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق خاتون ڈاکٹر کی شناخت کر لی گئی ہے اور وہ مذکورہ کونسل کے سامنے پیش ہو کر اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ سنے گی۔
سوشل میڈیا کا بھوت ، خاتون ڈاکٹر اخلاقی اقدار بھول گئی
Oct 22, 2024 | 13:51