مسجد حرام میں 35 ہزار قالین، ہر ہفتے 1500 قالینوں کی دھلائی

حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق مسجد حرام کے قالینوں کی صفائی اور جراثیم سے پاک کرنے کی کوششوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مسجد حرام کے اندر اور اس کے صحنوں میں 30 مقامات پر 35 ہزار سے زیادہ قالین تقسیم کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد اللہ کے مہمانوں کے لیے چوبیس گھنٹے صاف اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ہر ہفتے تقریبا 1500 قالینوں کو جدید آلات اور ماحول دوست مواد کے ذریعے دھویا جاتا ہے اور پھر جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ نے اللہ کے مہمانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ قالینوں کی صفائی برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔ مزید یہ کہ قالین کو کھانے پینے یا بیٹھنے اور سونے کے لیے استعمال نہ کریں۔ اس طرح نمازیوں کو صاف اور پر امن ماحول فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا آسان ہو گا

ای پیپر دی نیشن