اقوام متحدہ کی غزہ میں اسرئیلی حملوں کے نتیجے میں مسلسل اور وسیع پیمانے پرجانی نقصان کی مذمت

 اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرئیلی حملوں کے نتیجے میں مسلسل اور وسیع پیمانے پرجانی نقصان کی مذمت کی ہے ۔ یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نائب ترجمان فرحان حق  نے ایک بیان میں کہا کہ  بیت لاہیا میں ایک رہائشی بلاک پر اسرائیلی حملوں سمیت غزہ کی پٹی میں مسلسل اور بڑے پیمانے پرجانی نقصان قابل مذمت ہے،شہریوں کا ہر وقت احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں شہریوں کی تیزی سے بگڑتی صورت حال، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور بقا کے لیے ضروری اشیا کی کمی پریشانی کا باعث ہے،انسانی ہمدردی اور امدادی ٹیموں کے لیے فوری اور بلا روک ٹوک رسائی فراہم کی جانی چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ اس تنازعے کے تمام فریقوں کی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں جن کی جوابدہی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی جائے.

ای پیپر دی نیشن