وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے نتیجے میں عام آدمی کو آسانی ہو گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میثاق جمہوریت کے وژن کی تکمیل اور سچائی ہے.آئینی ترمیم کیلئے تمام سیاسی رہنماؤں سے بےپناہ مشاورت ہوئی. آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اہم کردار رہا۔انہوں نے کہا کہ مشاورت میں نوازشریف کی رہنمائی بھی رہی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کئی نشستیں ہوئیں.مجھ سمیت ساتھیوں نے بھی مولانا سے ملاقات کی. 26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کے استحکام کیلئے مثبت ثابت ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ انتھک محنت اور مشاورت کے بعد آئینی ترمیم کیلئے ڈرافٹ منظور کیا. 26 ویں آئینی ترمیم عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ہے. سالوں سے زیرالتواء مقدمات میں عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا. آئینی ترمیم کے نتیجے میں عام آدمی کو آسانی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ 2006 میں لندن میں میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے تھے. شہید بینظیر بھٹو اور نوازشریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے. پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا. ایس سی او کانفرنس سے پاکستان کا امیج بڑھا اور عزت ملی ہے۔