قومی اسمبلی اجلاس آج پانچ بجے ہورہا ہے. اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ایم کیو ایم چھبیسویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی انتخابات کی ترمیم تو شامل نہیں کراسکی بطوردستوری بل آرٹیکل 140میں ترمیم کا نجی بل ایجنڈے میں شامل کرا لیا۔ پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں آرٹیکل ایک سو اٹھانوے اور ایک سو چالیس میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا. سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا پرجھوٹی خبروں کے سد باب سے متعلق قراداد پیش کی جائے گی۔ڈسکوز کی طرف سے زاید بلنگ اور ٹیکنالوجی پارکس کے قیام سے متعلق قراداد بھی پیش کی جائے گی. غزہ میں معصوم بچوں اورخواتین کی وحشیانہ ہلاکتوں اورلبنان میں تباہ کن حملوں کی مذمت کیلئے قرارداد پیش کی جائے گی۔اجلاس میں ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کے فوائد کے عدم ادائیگی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ سیلز ٹیکس کی وصولی میں بڑے پیمانے پرمبینہ غبن سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔