پشاور: عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی. جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے کہا کہ 14 دن میں آپ مقدمات کی تفصیل فراہم کریں اور جتنے مقدمات درج ہیں ان کی تفصیل فراہم کریں۔وزیراعلیٰ کے پی نے عدالت میں کہا کہ میرے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقدمات درج کیے گئے، جس پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تو ہر کسی کا حق ہے کہ ان کومقدمات کی تفصیل فراہم کریں گے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے مقدمات کی تفصیل دیں گے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب سےتفصیل نہیں مانگ سکتے. وفاقی حکومت سےمانگ سکتےہیں۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔