بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو اپنی رکنیت سے مستعفی

بی این پی مینگل کے قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے قاسم رونجھو نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے۔سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز نسیمہ اور قاسم رونجھو سے آئینی ترمیم کے معاملے پر استعفیٰ مانگا تھا۔

یاد رہے کہ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو 26ویں آئینی ترمیم پر سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ پر بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق فلور کراس کیا تھا۔سردار اختر مینگل نے دونوں منحرف سینیٹرز سے استعفی طلب کیا تھا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سردار اختر مینگل نے لکھا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو فوری استعفیٰ دینے کا حکم دیتی ہے. اگر کل تک استعفیٰ نہیں دیا تو دونوں سینیٹرز کو پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن