ویتنام میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران چوتھی مرتبہ صدر کو منتخب کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب صدر لوونگ کوونگ ایک فوجی جنرل ہیں، جو 18 ماہ میں مقرر ہونے والے ویتنام کے چوتھے صدر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام میں کئی مہینوں سے سیاسی بحران جاری تھا۔
واضح رہے کہ ویتنام میں سب سے طاقت ور عہدہ جنرل سیکریٹری ہوتا ہے، صدارت زیادہ تر رسمی ہوتی ہے اور اس میں غیر ملکی معززین سے ملاقاتیں شامل ہوتی ہیں