چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنا افسوسناک ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے کی شق عوام کیلئے نوید ہے، اُمید ہے کہ آئینی ترمیم سے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند عرصے میں پاکستان کو بہت کامیابیاں ملی ہیں. ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا. سعودی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا مفید دورہ کیا۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک دروازہ ہے. دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں. امت مسلمہ کا ہر فرد فلسطین کی صورتحال پر غمزدہ ہے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے .جس نے فلسطین پر کانفرنس منعقد کی. پی ٹی آئی کا فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنا افسوسناک ہے. پی ٹی آئی کو فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنے پر جواب دینا چاہیے۔
پی ٹی آئی کو فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنے پر جواب دینا چاہیے:طاہر اشرفی
Oct 22, 2024 | 18:57