پی ایس ایکس میں کاروبار کا ریکارڈ ساز دن، 100 انڈیکس 86 ہزار 466 پوائنٹس پر بند

Oct 22, 2024 | 19:09

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا جہاں 100 انڈیکس 86 ہزار 466 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 409 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے تاریخی بلند ترین سطح 86 ہزار 846 بنائی ہے۔

حصص بازار میں آج 72 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 25 ارب روپے رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب اضافے سے 11 ہزار 352 ارب روپے ہے۔

مزیدخبریں