انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک نے کہا ہے کہ جس طرح کھیلتے ہیں ویسے ہی راولپنڈی ٹیسٹ بھی کھیلیں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار کنڈیشنز تبدیل ہیں، 2022ء میں بہت ہی زیادہ فلیٹ پچ تھیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں اس بار اتنی فلیٹ پچ نہیں بنتے دکھائی دے رہی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔