بلوچستان میں رواں سال سب سے زیادہ 20 پولیو کیسز رپورٹ

بلوچستان میں رواں سال پولیو کے سب سے زیادہ 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق قلعہ عبداللّٰہ سے 6، کوئٹہ سے 3، چمن، پشین، ژوب سے 2 ،2 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے۔

ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللّٰہ، خاران اور نوشکی سے پولیو کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ 3 بچوں کا انتقال بھی ہوچُکا ہے۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے حکّام کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ تشویش ناک ہے، انسدادِ پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین اور سیکیورٹی ہمارے لیےچیلنج ہیں۔


حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ بلوچستان میں 28 اکتوبر سے انسدادِ پولیو کی7 روزہ مہم چلائی جائے گی، اس مہم کے دوران 26 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 ارضِ مقّدس ؛فلسطین کی خوشبو

بشیر قمر صاحب نیویارک میں عرض دراز سے مقیم ہیں۔ آپ پاکستانیوں کے سر کا تاج ہیں۔ مقبول خاص و عام ہیں۔ صحافتی اور سماجی خدمات ...