وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہے گا۔

Sep 22, 2010 | 08:37

سفیر یاؤ جنگ
یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں کی قراردادیں عالمی برادری میں ان مظالم کے حوالے سے احساس کو اجاگر کریں گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایوان کی رائے سے منتخب ہوئے ہیں اور پہلی بارکشمیرکمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس سےپہلے مولانا فضل الرحمان نے اپنے نکتہ اعتراض میں کہا کہ انہوں نے کشمیرکمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جانا ہے جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل نے خبرچلائی ہےکہ مولانا فضل الرحمان کوامریکہ جاتے ہوئے طالبان کا حامی ہونے پردوحہ ایئرپورٹ پرروک لیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اسلام آباد میں موجود ہیں اوران کا ویزا بھی نہیں لگا،اس طرح کی خبریں چلانا درست طرزعمل نہیں۔
مزیدخبریں