لاہورہائی کورٹ نے سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرنے کی درخواست ایڈووکیٹ راناعلم الدین غازی نے دائر کی  ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے دو مرتبہ آئین توڑا، اس کے علاوہ انہوں نے لال مسجد آپریشن، ایٹمی سائنسدان عبدالقدیرخان کو پابند سلاسل کرنے کے ساتھ ساتھ عدلیہ پر پابندی عائد کی۔ درخواست گزارنےعدالت سے استدعا کی ہے کہ پرویز مشرف پرپندرہ سنگین الزامات کے تحت غداری کے مقدمات درج کئے جائیں۔ اس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عظمت شیخ سعید نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔ کیس کی مزید سماعت اٹھارہ اکتوبر کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن