پاکستان میں کوئی بڑا ڈیم تعمیر نہ ہونے سے زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

فیصل آباد (آئی این پی) پاکستان میں کوئی بھی بڑا ڈیم تعمیر نہ ہونے سے زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 64سالوں سے صرف 68ڈیم بن سکے جو پاکستان کی زراعت کیلئے ناکافی ہیں، پاکستان میں کوئی بڑا ڈیم تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے زراعت اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سالانہ 14لاکھ ایکڑ زمین زیر کاشت نہیں ہوتی واپڈا نے کالا باغ ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی انجینئرنگ ڈیزائن سمیت تمام تکنیکی امور کو حتمی شکل دے رکھی ہے تاہم گذشتہ 15سال سے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ صوبوں کے اختلافات کے باعث تعطل کا شکار ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری شروع نہ کی گئی تو پھر پاکستان میں چھوٹے بڑے 750ڈیم تعمیر کرنا ہوں گے۔ حالیہ سیلاب سے پندرہ لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن