نیویارک میں او آئی سی کے گروپ اجلاس میں خطاب کے دوران حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت کے عسکری اور پولیس آپریشن کے باوجود کشمیریوں نے ہمت نہیں ہاری، انہوں نے مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے میں شامل کرنے پر او آئی سی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیئے، حنا ربانی کھر نےبھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں طاقت اورتشدد کا استعمال بند کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کو حل کرے، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ انسانی حقوق کی آواز اٹھانے پر کشمیری او آئی سی کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان مزید مؤثر کردار ادا کرے۔