ڈینگی کے باعث بندکئے جانے والے لاہورکے سکول پیر سے کھل جائیں گے،سکولوں کے اوقات اور یونیفارم تبدیل کردی گئی ۔

Sep 22, 2011 | 05:25

سفیر یاؤ جنگ
صوبائی وزیرتعلیم مجتباع شجاع الرحمن کے مطابق پیر سے سکولوں کے اوقات صبح نو سے سہہ پہر تین بجے تک ہونگے جبکہ سکولوں کا یونفیارم بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اوراب ہاف بازو کی شرٹ اور نیکرپہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔میاں مجتباع شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ سکولوں میں تین بجے کے بعد کسی قسم کے کھیلوں کا انعقاد بھی نہیں کیا جا سکے گا۔ انکا کہنا تھا کہ تیس فیصد سکولوں نے ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی انہوں نے مچھر مار ادویات کا چھڑکاؤ کیا ہے۔ پیرکوایک مرتبہ پھرتمام سکولوں کا معائنہ کیا جائے گا اور ڈی سی او لاہور حفاظتی اقدامات کرنے والے سکولوں کو کلیئرنس سرٹفیکٹ دیں گے،جن سکولوں نے ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کیے انہیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق پانچ سو پندرہ سکولوں کو چھٹیوں کے دوران تدریسی عمل جاری رکھنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ اٹھارہ سکولوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
مزیدخبریں