آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے پہلے بدین کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ جنرل کیانی نے کلوئی میں فوجی جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان قوم کی خدمت کرکے اپنا فرض پورا کررہے ہیں۔ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کی خدمت اورمدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے متاثرین کی بحالی کے لیے کی گئی جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔ اس کے بعد جنرل کیانی سانگھڑ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف اورمیڈیکل کیمپس کادورہ کیا اورمتاثرین سے ان کی مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔