لاہور (نمائندہ خصوصی) امریکن قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی اور پتھرا¶ کرنے والے سینکڑوں افراد کے خلاف تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں ایس ایچ او ملک شبیر اعوان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر کے مطابق پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کر لیا۔ سینکڑوں مظاہرین کے خلاف پولیس پر پتھرا¶، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور سرکاری رائفل چھین کر فرار ہونے سمیت دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 798/2012 درج کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران چھینی گئی ٹیئر شیل گن کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر لی گئی ہیں اور اسے بھی جلد واپس لے لیا جائے گا۔