لاہور (نمائندہ خصوصی) شہر میں ہونے والے جلسے اور ریلیوں میں چہرے چھپائے مظاہرین کی بڑی تعداد شامل تھی جنہیں پولیس گرفتار نہ کرسکی جبکہ سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے پولیس افسران کو ہدایت کررکھی تھی کہ جلسے اور جلسوسوں میں شامل چہرے ڈھانپے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ ایسے لوگ شرپسند ہوتے ہیں تاہم شہر میں پولیس ایسے کسی ایک بھی شخص کو قابو نہ کرسکی ۔