اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایک وقت میں قانونی اور طالبان تنظیموں سمیت بہت سی لڑائیاں لڑ رہا ہوں۔ صرف رحمان ملک ہی ”وکھرا“ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اب بھی بہت سے دوہری شہریت والے ارکان ہیں۔ انکے نام خود نہیں بتاﺅنگا البتہ ذمہ داری سونپی گئی تو فہرست دے سکتا ہوں۔ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت والے دیگر ارکان سے سرٹیکفیٹس نہیں مانگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اطلاعات پر بڑے شہروں میں موبائل سروس بند کی ہے۔ یہ فیصلہ رات 2 بجے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا۔ آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ کالعدم تنظیمیں احتجاج میں شامل نہ ہوں۔ آج کے دن کی مناسبت سے سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہئے تھا۔ فوج کو الرٹ کرنے پر سیاست نہ کی جائے۔ اسلام آباد میں احتجاج کرنیوالوں کیلئے ڈی چوک میں سٹیج بنا دیا۔ امریکی سفیر کو طلب کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی وہ خود ملنے آگئے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یومِ عشقِ رسول پر عمران خان اور نوازشریف کو اظہار یکجہتی کرنا چاہئے تھا۔
رحمان ملک
پارلیمنٹ میں اب بھی کئی دوہری شہریت والے ارکان ہیں،نام نہیں بتاﺅنگا: رحمان ملک
Sep 22, 2012