بارش اور سیلاب کو دو ہفتے گزرنے کے باوجود جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقے پانی کی لپیٹ میں. جعفرآباد اور جیکب آباد کا زمینی رابطہ بھی بحال نہیں ہوسکا۔

Sep 22, 2012 | 11:06

جعفر آباداور نصیر آباد میں پانی ہے کہ اترنے کا نام نہیں لے رہا ، ہزاروں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اور جابجا تباہی نظر آتی ہے ، متاثرہ علاقوں میں آسمان متاثرین کی چھت ہے اور پانی سے بچی کھچی زمین ہی پاؤں رکھنے کی جگہ ،ان علاقوں میں اب بھی سیکڑوں افراد بھوک، پیاس اور بیماری کا شکار ہیں۔ پینے کے لیے صاف پانی نایاب ہوگیا ہے اور سیلاب کا آلودہ پانی پینے سے پیٹ کی بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں۔ جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور کی تحصیل روجھان سے بھی اب تک پانی نہیں نکالا جاسکا۔ سندھ کے شہروں خیرپور، گھوٹکی، شکار پور، جیکب آباد ،کشمور کے متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں وبائی امراض نے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

مزیدخبریں