ملتان ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک اب بھی وزیرِ داخلہ ہیں اور سپریم کورٹ نے ان کا معاملہ چیرمین سینٹ کی صوابید پر چھوڑ دیا ہے۔گورنر نے کہا کہ ہم نے امریکی سفیر سے گستاخانہ فلم پر احتجاج کیا ہے ۔ہم اپنے خون کا آخری قطرہ ،اپنی اولاد ،ماں باپ ،بہن بھائی قربان کر سکتے ہیں لیکن حضور پاک کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ صحیح نہیں تھا ہم تحفظات کے باوجود معاملہ تصادم کی طرف نہیں لے کر گئے ۔تصادم سے جمہوریت کا نقصان ہو گا، سرائیکی صوبہ بن کر رہے گا۔مسلم لیگ ن اس سے بیک ٹریک کر رہی ہے۔
صدرزرداری اقوامِ متحدہ میں گستاخانہ فلم کے بارے میں پاکستان کے تحفظات کا اظہار کریں گے۔ گورنرپنجاب
Sep 22, 2012 | 12:22