امریکی حکام سے ملاقات میں پاکستان سے متعلق پائی جانےوالی غط فہمیاں دورکرنےمیں پیش رفت ہوئی ہے۔ حنا ربانی کھر

واشنگٹن میں میڈیا سےگفتگو میں وفاقی وزیرخارجہ حنا ربانی کھرکا کہنا تھا پاکستان میں امن وامان امریکہ نہیں پاکستان کی ترجیح ہے،یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی کوششیں کیںوزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح کیا کہ گستاخانہ فلم کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ ڈرون حملوں سے متعلق ہمارا موقف برقرار ہے ، ہم کہتے آئے ہیں کہ ڈرون حملے غیر قانونی ہیں انکا کہنا تھا کہ امریکی حکومت پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہےاوراب امریکہ کی جانب سے ڈومورکا مطالبہ کم ہوگیا ہے،انہوں نےواضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،اس حوالے سےافغان حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،پاکستان کوخطےمیں درپیش چلینجزکےباعث تجارت اوردیگرشعبوں میں مراعات ملنی چاہیں

ای پیپر دی نیشن