ذرائع کے مطابق حکومت نےایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے، چوبیس ستمبر سے پٹرل مزید مہنگا جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات سستی کئے جانے کا امکان ہے۔اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات آج حکومت کو بھجوائے گی اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لٹر ڈیرھ روپے اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بیس پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیرھ روپےایچ اوبی سی کے نرخوں میں تین روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ ایک ہفتہ قبل حکومت کی جانب سے پٹرول چھ روپے بیاسی پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔