لاہور (پ ر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں میں ٹیچنگ کیڈر کی 41 خالی آسامیوں کے لیے تقریباً 150 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی حکومتی پالیسی کے مطابق ایڈہاک کی بنیاد پر ہوگی۔