گوجرانوالہ: چھریوں اور قینچیوں کے وار کر کے 2سگے بھائی قتل کردئیے

Sep 22, 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دیوار کے تنازع پر مخالفین نے چھریوں اور قینچیوں کے وار کر کے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایک ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔ الیاس کالونی کے خالد کا فیصل، عابد، یعقوب اور اشفاق وغیرہ کیساتھ تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ گذشتہ روز اسی رنجش پر ملزمان عابد وغیرہ نے آمنا سامنا ہونے پر خالد کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس پر خالد کے بھتیجے زاہد اور طاہر چچا کو چھڑانے پہنچے تو ان دونوں بھائیوں کو چھریوں اور قینچی کے پے در پے وار کر شدید زخمی کردیا۔ زاہد اور طاہر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوں بھائی کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

مزیدخبریں