شیخوپورہ: توہین رسالت کیس میں گرفتار 5 افراد عدم ثبوت کی بناءپر بری

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ مسز شاہدہ سعید نے تھانہ صدر فاروق آباد کے گاﺅں سچا سودا میں توہین رسالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث پیر امیر ذوالفقار اس کے مرید سابقہ فوجی محمد رفیق اور اس کے دو بیٹوں طاہر رفیق، زبیر رفیق اور اس کے ایک اور مرید انور علی کو عدم ثبوت کی بناءپر بری کردیا ہے۔ فاضل عدالت نے اس مقدمہ میں ملوث افرا د کو بری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محکمہ پولیس کو چاہئے کہ ایسے حساس مقدمات کے در ج ہونے کی صورت میں اس کی تفتیش کیلئے کم از کم 2گزیٹڈ افسروں پر مشتمل تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے جو اسلامک قوانین سے بی پوری طرح واقف ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...