شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر سید وارث شاہؒ کا 215 واں سالانہ عرس کل سے جنڈیالہ شیرخان میں شروع ہوگا۔ صبح 9 بجے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا اور زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ رات 9 بجے وارث شاہؒ کے کلام پر مبنی مشاعرہ بھی ہوگا۔ 24 ستمبر کو 4 بجے مزار پر چادر پوشی کی جائے گی جبکہ رات 9 بجے ہیر خوانی کا مقابلہ ہوگا۔ 25 ستمبر کو کبڈی میچ اور رات 9 بجے صوفیانہ کلام کی محفل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔