مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن نہیں ہو سکتا: حافظ سعید

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنا چاہتی ہیں۔ اتحاد و یکجہتی کے بغیر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ممکن نہیں۔ عوام کا ہر طبقہ ملک و ملت کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اغیار کی غلامی سے نکلے بغیر خطوں وملکوں کا تحفظ ممکن نہیں ہے۔ افغان جنگ سے امریکی معیشت زبردست تباہی سے دوچار ہے۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا۔ مرکز خیبر نشاط آباد میں کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاا لہ الا اللہ کی بنیاد پر مسلمانوں اور دنیائے کفر میں دشمنیاں بڑھتی جارہی ہیں پاکستان کا جرم بھی یہی ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے۔دیپالپور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کا پاکستان کو تباہ کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...