اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کی شکایت پر ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کو کام کرنے سے روک دیا۔ راجہ خرم آئندہ احکامات تک عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اضافی چارج سیشن جج اعظم خان کو دیدیا گیا۔ راجہ خرم کے خلاف کارروائی چیئرمین سی ڈی اے کی درخواست پر ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کے خلاف چیئرمین سی ڈی اے نے درخواست دائر کی تھی۔