اسلام آباد (آئی این پی) بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ کی کوآرڈینیٹر ناہیدخان نے کہاہے گذشتہ پانچ سالوں میں ایک مخصوص ٹولے نے لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے پی پی پی کو بدنام کیا ، آصف زرداری پارٹی عہدے فوری طور پر چھوڑتے ہوئے پارٹی کی باگ ڈور نظریاتی کارکنوں کے سپرد کردیں تاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور اور بینظیر بھٹو کے نظریات کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جا سکے۔ حکومت بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔ بڑھتی ہوئی بدامنی‘ بیروزگاری‘ مہنگائی‘ بجلی اور گیس کے بحران پر تشویش ہے۔