اسلام آباد (ثناءنیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی نے حکومت سے نیلم جہلم پاور منصوبے پر مفصل بریفنگ مانگ لی۔ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ توانائی کے منصوبوں کے لئے خود مختار ضمانت دینے سے متعلق معاہدوں و مفاہت کی یاداشتوں کی تفصیلات اور ان سے متعلق ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔شکایات سامنے آنے سندھ حکومت سے الفتح گروپ کے ساتھ کوئلہ نکالنے کے لئے 800 ایکڑ زمین کے لیز معاہدے کا مکمل ریکارڈ اور کل (پیر کو ) چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری توانائی و کول،اور سیکرٹری معدنیات سندھ کو کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ لیز معاہدے کی دستاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سینیٹ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کل اپنے اجلاس میں اہم ایجنڈا نکات پر غور کرے گی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی نے نیلم جہلم پاور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ مانگ لی
Sep 22, 2013