اسلام آباد (ثناءنیوز) ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کا آٹھ رکنی کمیشن بھارت پہنچ گیا ہے۔ کمیشن اسلام آباد سے لاہور اور پھر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت گیا۔ کمیشن میں چار وکلاءصفائی استغاثہ کی طرف سے اظہر چوہدری اور رب نواز پیرزادہ جبکہ وزارت داخلہ کے دو اعلیٰ افسر بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے ارکان نئی دہلی جائیں گے جہاں سے آج (اتوار) کو ممبئی پہنچیں گے اور تین اہم گواہوں کے بیانات پر جرح کریں گے۔