ارکان پارلیمنٹ کے اعلامیہ نے واضح کردیا حکومت کشمیر پر پسپائی اختیار کرچکی ہے: منور حسن

لاہور ( این این آئی) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے اعلامیہ نے واضح کردیا حکومت کشمیر پر پسپائی اختیار کرچکی ہے۔ 35 قومی اداروں کی نجکاری کے ذریعے حکومت اقربا پروری کی روائت زندہ رکھنا چاہتی ہےپاکستان بھارت کے ارکان پارلیمنٹ کے دو روزہ مذاکرات کے بعد جو اعلامیہ جاری کیا گیاہے اس میں کشمیر کا کہیں ذکر نہیں جس سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈا ل کر بھارت کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور اس کی بالادستی قبول کرنے کیلئے تیار ہوچکی ہے۔ اعلامیہ میں ویزے میں نرمی ، تجارت بڑھانے ، وفود کے تبادلے اور بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قرار دینے کے عملی اقدامات پر تو اتفاق پایا گیا لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر کا کہیں ذکر نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...