ملتان (وقائع نگار خصوصی) ایپکا کارڈیالوجی یونٹ کے صدر محمد اشرف خان‘جنرل سیکرٹری ممنون عباسی‘ پیرا میڈیکل الائنس کے صوبائی نائب صدر محمد امین‘ صدر پیرا میڈیکل الائنس محمد کلیم سرانی‘ صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن شمیم سموئیل درجہ چہارم ایسوسی ایشن محمد یوسف اور جنرل سیکرٹری پیرا میڈیکل الائنس رانا شاہد علی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ایک بلیک میلر گروپ کی طرف سے ایم ایس کارڈیالوجی سنٹر پر لگائے گئے بددیانتی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ایم ایس کی ایمانداری کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ کارڈیالوجی سنٹر کی تمام ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی حمایت ہیں ۔ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی سنٹر ایپکا الیکشن سے وجود میں آئی ہے اور وہ کارڈیالوجی سنٹر کی بہتری کےلئے کام کرتی رہے گی۔
‘ منمون عباس
ایم ایس کارڈیالوجی سنٹر پر بدیانتی کے الزامات بے بنیاد ہیں: اشرف خان‘ منمون عباس
Sep 22, 2013