کالعدم تحریک طالبان نے لورا لائی سے اغوا کئے گئے 3 ڈاکٹر رہا کردئیے

Sep 22, 2013

 بنوں (نامہ نگار+ ایجنسیاں) کالعدم تحریک طالبان نے بلوچستان کے ضلع لورا لائی سے اغوا کئے جانیوالے 3 ڈاکٹروں کو رہا کر دیا۔ کالعدم تحریک طالبان نے اغوا کئے گئے ڈاکٹر نصراللہ، ڈاکٹر انور شبوزئی، ڈاکٹر ایاز احمد کو بغیر کسی شرط کے بنوں انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ تحصیل دار اخلاق احمد کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکٹرز کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور طالبان نے قید کے دوران انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کہ 10 جون کو صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی سے نامعلوم اغواء کاروں نے تین ڈاکٹروں ڈاکٹر نصر اللہ، ڈاکٹر انور اور ڈاکٹر آیاز احمد کو اغواء کیا تھا جنہیں تین ماہ ہفتہ کے روز بعد شمالی وزیرستان میں اغواء کاروں نے رہا کرکے پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالہ کردیا جسکو بعد میں پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان نے تحصیل میرعلی کے علاقہ کھجوری چیک پوسٹ کے مقام پر پولیٹیکل انتظامیہ ایف آر بنوں کے حوالہ کردیا ہے جنہیں پولیٹیکل انتظامیہ نے سر کٹ ہائوس بنوں منتقل کردیا جہاں پر قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد بلوچستان حکومت کے حوالے کرکے گھروں تک پہنچایا جائیگایاد رہے کہ اس سے قبل گومل زام ڈیم کے مغوی واپڈا اہلکاروں کو بھی اغواء کاروں نے رہا کردیا ہے۔

مزیدخبریں