ڈاکٹرمحمد یعقوب بھٹی کے0 20خطوط پر مشتمل کتاب ”کالا باغ ڈیم“ شائع ہوگئی

لاہور (نیوز رپورٹر) معروف مصنف ڈاکٹر محمد یعقوب بھٹی کی کتاب ”200 Letters For Kalabagh Dam“ شائع ہو گئی ۔کتاب میں انہوں نے مختلف قومی اخبارات میں شائع ہونیوالے خطوط بھی شائع کئے ہیں اس کتاب میں مصنف نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کیلئے بڑے آبی ذخائر خصوصاً کالا باغ ڈیم کی تعمیر اشد ضرورت ہے۔ اگر 1992ءمیں 40بلین ڈالر کی لاگت سے کالا باغ ڈیم بن جاتا تو سستی ترین بجلی بھی صارفین کو دستیاب ہوتی۔ زراعت کیلئے پانی کی قلت کو دور کیا جا سکتا تھا اور 6 اعشاریہ 1 ملین ایکڑ فٹ پانی بھی سٹور کیا جا سکتا ہے ۔ملک کے اندر 44 ہزار میگا واٹ بجلی پانی سے بنائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے 21 ستمبر کو شائع ہونے والی خبر میں مصنف کا نام غلط شائع ہوگیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...