شیخوپورہ + جلالپور بھٹیاں + شورکوٹ + گجرات (نامہ نگاران+ نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ، جلالپور بھٹیاں اور کبیر والا میں ٹریفک حادثات خاتون بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پنڈی بھٹیاں روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، بھانجے کے جنازے میں شرکت کرنیوالا اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاﺅں بھٹی چک کا ارشاد اللہ اپنی بیوی عذرہ بی بی اور اپنے بیٹوں دس سالہ قلب عباس، آٹھ سالہ عون عباس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پنڈی بھٹیاں اپنے بھانجے کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا جا رہا تھا جب سیال سی این جی کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنیوالے ڈمپر نے ٹکر مار دی جس سے ارشاد اللہ اپنی بیوی اور دونوں بچوں سمیت موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ شیخوپورہ میں مانانوالہ کے قریب تیز رفتار کار ٹائی راڈ کھلنے سے قلا بازیاں کھاتے ہوئے قریبی سیم نالہ گرنے سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا۔ فیروزوٹواں کے ابوسفیان، بشیر احمد ولگن واہگہ سے قربانی کے جانور لیکر آرہے تھے رات کی تاریکی میں کار کو کھڈے میں گرنے سے بچاتے ہوئے الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے سیم نالہ میں جاگری جس سے دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ شورکوٹ، ملتان روڈ پر اڈا 25 پل کے قرےب ٹرالر اور منی ٹرک کے تصادم مےں ٹرک ڈرائیور سمیت سات افراد جاں بحق، 4 چار شدےد زخمی ہو گئے۔ شورکوٹ ملتان روڈ پر واقع تھانہ حویلی کورنگا تحصیل کبیروالہ کے علاقہ اڈا 25 پل کے قریب گجرات سے جانوروں کے بےوپاری منی ٹرک MNL4386 پر سوار ہو کر جانور خرےدنے کے لئے ملتان جا رہے تھے جب ٹرک اڈا 25 پل کے قرےب پہنچا تو بیل ریڑھی کو بچاتے ہوئے ملتان سے آنیوالے کھاد سے لدے ہوئے ٹرالرTLJ427 سے ٹکرا گےا جس کے نتےجہ مےں سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں مےں جاوےد، جمشید، منےر احمد، عامر، رےاض، کامران الےاس، مدثر جبکہ چار افراد غضنفر علی، امان اللہ، الےاس، منظور سکنہ اڈہ 25 پل رےڑھی بان شدےد زخمی ہو گئے۔ زخمےوں کو تحصےل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبےر والا مےں منتقل کر دےا گےا۔ ہلاک ہونے والوں مےں دو سگے بھائی شامل ہےں۔گجرات سے نامہ نگار کے مطابق اکلوتا الیاس ساکن نارووالی بچ جانے میں کامیاب ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا چھ بیوپاریوں کی ہلاکت پر ان کے گھر اور محلے میں سوگ کی فضا طاری ہو گئی۔ مرنیوالوں کی نعشیں رات گئے گجرات پہنچیں۔ لاہور سے خبرنگار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کبیروالہ ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کےا ہے اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے اظہار تعزیت کےا ہے۔ انہوں نے انتظامےہ کو ہداےت کی ہے حادثے مےں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائےں۔
حادثات جاں بحق
جلالپور بھٹیاں حادثے میں میاں ببوی دو بچوں سمیت جاں بحق شیخوپورہ کبیروالا میں نو مارے گئے
Sep 22, 2014