اسلام آباد (آن لائن) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے دھرنوں کے خاتمہ کیلئے صدر مملکت کو ملک میں فوج کی نگرانی میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کر دی اور کہا ہے کہ ریفرنڈم میں عوام گذشتہ الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیدیں تو قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جائیں اور عوام انکے حق میں فیصلہ دیں تو سب تسلیم کرلیں۔ جوڈیشل کمشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا صدر مملکت کو آرٹیکل 158 کے تحت موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ ملک بدترین بحران کی طرف جارہا ہے، اس صورتحال میں صدر مملکت کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے، سیاسی بحران کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے۔ ریفرنڈم فوج کی نگرانی میں ہونا چاہئے تاکہ وہ غیر متنازعہ ہو۔
کنور دلشاد