تربیلا (نامہ نگار) سور کی کھال اتارنے سے انکار پر مسلمان کارکن کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ متاثرہ کارکن نے افسوسناک واقعہ سے عوامی لیبر یونین سی بی اے کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ تربیلا بجلی گھر کے چوتھے توسیعی منصوبے کے سول ورکس کی کنٹریکٹر ایک غیرملکی فرم کے اہلکار نے سور کو گاڑی کی ٹکر مار کر ادھ موا کرنے کے بعد اس نے ان ٹیک پر ڈرلنگ میں مصروف ضیاء اللہ نامی ڈرلر سے کہا اسکی کھال اتار کر اسکی گاڑی میں رکھ دے۔ ضیاء اللہ نے کہا وہ مسلم ہونے کی حیثیت سے یہ قبیح فعل انجام نہیں دے سکتا۔ اہلکار ڈرلر کے منہ سے انکار سن کر آگ بگولا ہو گیا اور موقع پر ہی ڈرلر کو ملازمت سے برطرفی کا حکم سنا دیا۔